خبریںقومی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سنسکرت کے 15اسکالرز سمیت مختلف ہندستانی زبانوں کے مجموعی طورپر27اسکالرز کو اعزاز سے نوازا

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے سنسکرت کے 15اسکالرز سمیت مختلف ہندستانی زبانوں کے مجموعی طورپر ٓ27اسکالرز کو اعزاز سے نوازا۔ اس کے علاوہ مسٹر کووند نے جمعرات کو 73ویں یوم آزادی کے موقع پر 18دیگر اسکالرز کو بھی ’مہرشی بدرائن ویاس‘ اعزاز سے نوازا۔

انسانی وسائل کو فروغ کی وزارت کی یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق صدر نے سنسکرت کے علاوہ فارسی، عربی، پالی، پاکرت، کلاسیکل کنڑ، کلاسیکل تیلگو، کلاسیکل ملیالم اور کلاسیکل اڑیا زبان کے لئے 2019کا ’سرٹی فکیٹ آف آنر‘ دیئے۔

کووند نے سنسکرت میں 15فارسی اور عربی میں تین تین اسکالرز کے علاوہ باقی زبانوں میں ایک اسکالر کو سرٹی فکیٹ دیئے۔انہوں نے 2019کے لئے مہارشی بدرائن ویاس کے تحت سنسکر کے پانچ، کنڑ اور تیلگو اور تین تین، ملیالم کے دواورباقی زبانوں میں ایک اسکالرز کو اعزاز سے نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!