ملک بھرمیں یوم آزادی بڑے جوش و خروش اور پوری آن، بان اور شان کے ساتھ منایا گیا، وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخی لال قلعہ پر ترنگا لہرایا اور قوم سے خطاب کیا
آزادی کا جشن جمعرات کو ملک اور بیرون ملک میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گی صدر رامناتھ کووند نے یہاں انڈیا گیٹ میں واقع وار میموریل پر جاکر شہدا کو سلام کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے قوم سے خطاب کیا اور قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے اس موقع پر اہل وطن کو 73ویں یوم آزادی کی نیک خواہشات دیں. اس موقع پر ملک و بیرون ملک کے کئی اہم لیڈروں نے عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مسٹر کووند کے ساتھ وار میموریل گئے اور دونوں نے روایتی دھن کے ساتھ سلامی لی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخی لال قلعہ پر ترنگا لہرایا اور قوم سے خطاب کیا۔
مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرٹیکل 370اور 35Aہٹائے جانے سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کا خواب پورا ہوا اور اس کے ساتھ ہی پورے ملک میں ’ایک ملک، ایک آئین‘ نافذ کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے 130کروڑ عوام کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ جموں۔کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو پورا کریں اور ہم نے وہاں کے عوام کی توقعات پوری کرنے کے راستے میں آرہی رکاوٹوں کو دور کردیا ہے اور سردار پٹیل کے خوابوں کو پورا کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخی لال قلعہ پر ترنگا لہرایا اور قوم سے خطاب کیا
میرے پیارے ہم وطنو،یوم آزادی کے اس مبارک موقع پر سبھی ہم وطنوں کو بہت بہت نیک خواہشات،آج رکشا بندھن کا بھی تہوار ہے۔صدیوں سے چلی آئی یہ روایت بھائی بہن کے پیار کا اظہار کرتی ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کو، تمام بھائیوں بہنوں کو اس رکشا بندھن کے مبارک موقع پر بہت بہت نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ شفقت سے بھرا یہ تیوہار ہمارے سبھی بھائیوں بہنوں کی زندگی میں امیدوں، تمناؤں کو پورا کرنے والا ہو، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والا ہو اور شفقت کے دریا کو بڑھانے والا ہو۔
آج جب ملک آزادی کا جشن منارہا ہے، اسی وقت ملک کے متعدد حصوں میں زیادہ بارش کی وجہ سے سیلاب کے باعث لوگ مشکلات میں مبتلا ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔ میں ان کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور ریاستی حکومت، مرکزی حکومت، این ڈی آر ایف تمام تنظیمیں، شہریوں کی تکلیف کم کیسے ہو، حالات معمول پر جلد ہی کیسے واپس آئیں، اس کے لئے دن رات کوشش کررہی ہیں۔
آج ہم آزادی کے اس مبارک دن کا جشن منارہے ہیں، تب ملک کی آزادی کے لئے جنہوں نے اپنی زندگی قربان کی ہے، جنہوں نے اپنی جوانی دے دی، جنہوں نے جوانی جیلوں میں کاٹ دی، جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوم لیا، جنہوں نیستیہ گرہ کے ذریعہ سے آزادی کے بگل میں عدم تشدد کا انداز بھر دیا۔ لائق صد احترام باپوکی قیادت میں ملک نے آزادی پائی۔
دفعہ 370 سے متعلق کہی بڑی بات
وزیر اعظم نریندر مودی نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر انھوں نے کئی باتیں عوام کے سامنے رکھیں۔ اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے سے متعلق بھی کئی باتیں کہیں۔ انھوں نے ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم مسئلہ کو ٹالتے بھی نہیں ہیں اور مسئلہ کو پالتے بھی نہیں ہیں۔ جو کام 70 سالوں میں نہیں ہوا وہ ہماری حکومت نے 70 دنوں میں کر دیا۔“
انھوں نے مزید کہا کہ ”دونوں ایوانوں نے دو تہائی اکثریت سے اس پر فیصلہ لیا۔ جموں و کشمیر کو لے کر 70 سال میں ہر کسی نے کچھ نہ کچھ کیا ہے، لیکن نتیجہ نہیں ملا۔ وادی کے لوگوں کو کئی طرح کی سہولیات نہیں مل رہی تھیں، وہاں بدعنوانی اور علیحدگی پسندی نے اپنے پیر جما لیے تھے۔ لیکن اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔“
وزیر اعظم مودی نے کہا میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔
مودی نے کہا ، “میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ ہم ہم وطنوں کے دئے ہوئے کام کو مکمل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی تنظیم نو کے لئے ہر حکومت نے کچھ کوششیں کیں ، لیکن نتائج خواہش کے مطابق حاصل نہیں ہوسکے۔
مودی نے کہا ، “جموں و کشمیر اور لداخ کے خوابوں کو پنکھ ملنے دیں ، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ، “وہ لوگ جو آرٹیکل 370 کی وکالت کر رہے ہیں وہ ملک سے پوچھ رہے ہیں کہ اگر یہ اتنا اہم تھا تو آپ نے اسے مستقل کیوں نہیں کیا ، کیوں اسے عارضی رکھیں؟”
انہوں نے کہا ، “ہم مختلف سوچتے ہیں اور ہمارے لئے” ہندوستان پہلے نمبر پر ہے۔ سیاست آتی ہے اور جاتی ہے ، لیکن قومی مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات بہترین ہیں۔ انہوں نے کہا ، “نئی حکومت کو 10 ہفتے نہیں ہوئے ہیں ، لیکن اس مختصر مدت میں ، تمام شعبوں میں ہر ممکن کوشش کی گئی ہے ، ہم پوری لگن کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔”
مودی نے کہا کہ ٹرپل طلاق کے خلاف قانون مسلم خواتین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے نافذ کیا گیا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مضبوطی سے لڑنے کے لئے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی گئی تھی۔
مجاہدین آزادی کو یاد کیا، اور احترام کے ساتھ انہیں خراجِ عقیدت ہیش کیا
میں آج ملک کی آزادی کے لئے ان تمام قربانی دینے والوں کو، اپنے سب کو چھوڑنے اور جدو جہد کرنے والوں کو پورے احترام کے ساتھ سلام کرتا ہوں۔
اسی طرح سے ملک آزاد ہونے کے بعد اتنے برسوں میں، ملک کے امن کے لئے، تحفظ کے لئے، خوشحالی کے لئے معینہ مدت میں لوگوں نے کام کیا ہے۔میں آج آزاد بھارت کی ترقی کے لئے، امن کے لئے، خوشحالی کے لئے عوام کی امیدوں، توقعات کو پورا کرنے کے لئے جن جن لوگوں نے کام کیا ہے، آج میں ان کو بھی سلام کرتا ہوں۔