تازہ خبریںخبریںعالمی

حکومت ہند کے فیصلے سے پریشان پاکستان: سفارتی اور تجارتی تعلقات پرلگایاقدغن، ائیراسپیس، سمجھوتہ ایکسپریس، ہندوستانی فلمیں بند کرنےکا کیااعلان

جموں و کشمیر سے متعلق حکومت ہند کے فیصلے کے بعد سے پاکستان پوری طرح سے تلملایا ہوا نظر آ رہا ہے۔ وہاں ایک طرف تو سیاسی لیڈروں اور وزراء کی میٹنگوں کا دور جاری ہے، اور دوسری طرف ایک کے بعد ایک کئی اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔ آج صبح سے ہی پاکستان نے کئی ایسے فیصلے کیے جس سے ہند-پاک دو طرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق پاکستان نے اپنی طرف سے سمجھوتہ ایکسپریس نہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہاں دھیان دینے والی بات یہ ہے کہ آج صبح سویرے ہی یہ خبر آئی کہ پاکستان نے ائیر اسپیس بند کر دیا ہے، اور اس کے بعد پاکستانی سنیما گھروں میں بالی ووڈ کی فلمیں نہ دکھائے جانے کا بھی اعلان منظر عام پر آ گیا۔ اسی درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات پر بھی پاکستان کی طرف سے قدغن لگایا گیا، اور اب سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کی خبر سے یقیناً ہند-پاک تعلقات مشکل میں نظر آ رہے ہیں۔

سمجھوتہ ایکسپریس سے متعلق موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پاکستان نے اپنے ٹرین ڈرائیور اور گارڈ کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ساتھ ہندوستان بھیجنے سے منع کر دیا ہے۔ اس معاملے پر اٹاری انٹرنیشنل ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ اروند کمار گپتا نے بتایا کہ آج پاکستان سے سمجھوتہ ایکسپریس کو ہندوستان آنا تھا، لیکن اس دوران پاکستان سے پیغام آیا کہ ہندوستانی ریل اپنے ڈرائیور اور کرو ممبر کو بھیج کر سمجھوتہ ایکسپریس لے جائے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ریلوے نے سیکورٹی اسباب کی بنا پر یہ فیصلہ کیا ہے سمجھوتہ ایکسپریس نہ چلائی جائے۔ اب ہندوستانی ریل ڈرائیور اور گارڈ کو، جن کے پاس ویزا موجود ہو، انھیں سمجھوتہ ایکسپریس کو لینے کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس سےقبل پاکستان نے اپنے ائیر اسپیس کے ایک کوریڈور کو بند کر دیا ہے۔ اس کوریڈور کے بند ہونے سے بیرون ملکی پروازوں کو 12 منٹ کا اضافی وقت لگے گا۔ ائیر انڈیا کے ایک افسر نے بتایا کہ پاکستان سے ہو کر 11 راستے جاتے ہیں، ان میں سے اس کوریڈور کے تحت آنے والے تین راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔ ائیر انڈیا افسر نے بتایا کہ کوریڈور بند ہونے سے پروازوں کا راستہ بدلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!