کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل
سری نگر، 4 اگست- جموں وکشمیر کی راجدھانی سری نگر سمیت وادی کشمیر میں بھارت سنچار نگم لمٹیڈ (بی ایس این ایل) اور دیگر نجی کمپنیوں کے موبائل انٹرنیٹ خدمات اتوار کی رات معطل کردی گئیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر یہ اقدام کئے گئے ہیں۔موبائل فون خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں نے اپنے گاہکوں کو اطلاع دی ہے کہ انٹرنیٹ خدمات اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔