تازہ خبریںخبریںقومی

پورے ملک میں ایس سی / ایس ٹی کو یکساں مراعات پرغور کرے گی حکومت: کرشن پال گوجر

نئی دہلی: 23 جولائی حکومت نے منگل کو کہا کہ وہ تمام ریاستوں میں درج فہرست و درج فہرست قبائل (ایس سی / ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات کے لوگوں کو ایک جیسی مراعات دینے پر غور کریں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت کرشن پال گوجر نے لوک سبھا میں سوال کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے پروین کمار نشاد کے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ دہلی میں دوسری ریاستوں سے 1993 کے بعد آکر بس گئے درج فہرست ذات و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لوگوں کو کاسٹ سرٹیفکیٹ تو دیا جا سکتا ہے، لیکن انہیں ان برادریوں کو ملنے والی مراعات نہیں دی جا سکتی۔

اس پر مسٹر نشاد نے کہا کہ جس طرح گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) لا کر حکومت نے ’ایک ملک ایک ٹیکس‘ لاگو کیا، اسی طرح اسے ریزروڈ طبقہ کی برادریوں کے لئے بھی پورے ملک میں اسی طرح کی یکساں مراعات لاگو کی جانی چاہئے۔مسٹر گوجر نے کہا کہ مسٹر نشاد کی اس مانگ پر حکومت غور کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!