کرکٹ ورلڈ کپ 2019 : فائنل میچ کےدوران کب؟ کیا ہوا؟
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے تاریخی لارڈز کے میدان پر آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس میچ کے لئے دونوں ہی ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ بارش کے بعد میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس میں 15 منٹ کی تاخیر ہوئی۔
ٹیمیں اس طرح رہیں۔
انگلینڈ: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ۔
نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، کین ولیمسن (کپتان)، روس ٹیلر، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، جمی نیشم، کولس ڈی گرینڈ ہوم، مشیل سینٹنر، لاکی فرگیوسن، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ۔
نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
فائنل میں مد مقابل دونوں ہی ٹیموں نے ابھی تک ایک بھی بار عالمی کپ کا خطاب اپنے نام نہیں کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 27 سال بعد فائنل میں پہنچی ہے جبکہ نیوزی لینڈ لگاتار دوسری مرتبہ فائنل میں کھیل رہی ہے۔
گذشتہ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میزبان ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو مات دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلہ میں ہندوستان کو ہرایا تھا۔
انگلینڈ کو پہلی کامیابی، گپٹل 19 رن بنا کرآؤٹ
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو اننگ کے ساتویں اوور میں مارٹن گپٹل کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ انہیں کرس ووکس نے 19 کے نجی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیجا۔
اس طرح نیوزی لینڈ کا اسکور 7 اوور کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رن رہا۔ سلامی بلے باز ہینری نکولس 8 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن نئے کھلاڑی کے طور پر میدان میں پہنچے۔
نیوزی لینڈ کا اسکور 10 اوور کے بعد 33 رن
پہلا پاور پلے (10 اوور) ختم ہو گیا ہے اور نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رن بنا لئے۔
سلامی بلے بازی ہینری نکولس 10 رن بنا کر جبکہ کپتان کین ولیمسن ایک رن بنا کر کریز پر تھے۔ نیوزی لینڈ کو واحد کامیابی کرس ووکس نے گلائی۔ جنہوں نے سلامی بلے باز مارٹل گپٹل کو 19 کے اسکور پر آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان، ولیمسن 30 بنا کر آؤٹ
نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کے طور پر دوسرا وکٹ کھو دیا۔ ولیمسن نے 30 رنوں کا تعاون کیا اور لیام پلکیٹ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے جوس بٹلر کے ہاتھوں لپکے گئے۔
24 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 108 رن رہا۔ کریز پر سلامی بلے باز ہینری نکولس 48 رن بنا کر موجود تھے۔ جبکہ روس ٹیلر نئے بلے باز کے طور پر میدان پر پہنچے ہیں اور وہ 3 رن کا تعاون کر چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 33 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن کے لارڈز کے میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے 33 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لئے، ٹیلر 15 رنز اور ٹام لاتھم 11 رنز بنا کر کریز پرر ہے۔
نیوزی لینڈ کو لگا چوتھا جھٹکا، راس ٹیلر 15 رنز بنا کر آؤٹ
نیوزی لینڈ نے 37 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بنائے 155 رنز
نیوزی لینڈ نے 37 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا لئے، جیمز نشام 11 رنز اور ٹام لاتھم 17 رنز بنا کر کریز پر۔
نیوزی لینڈ نے 45 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے
نیوزی لینڈ کو لگا چھٹا جھٹکا، 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے کولن
نیوزی لینڈ کو لگا ساتواں جھٹکا، 47 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ٹام لاتھم
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دیا 242 رنوں کا ہدف
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لیند نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 241 رن بنائے۔ انگلینڈ کو عالمی کپ کا فائنل مقابلہ جیتنے کے لئے 242 رن بنانے تھے۔
انگلینڈ کو لگا پہلا جھٹکا، رائے 17 رن بنا کر آؤٹ
انگلینڈ نے 10 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر بنائے 39 رن
انگلینڈ نے 15 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر بنائے 56 رن
انگلینڈ کو لگا دوسرا جھٹکا، روٹ 7 رن بنا کر آؤٹ
انگلینڈ نے 19.3 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر بنائے 71 رن
انگلینڈ نے 20 اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر بنائے 73 رن
انگلینڈ کو لگا چوتھا جھٹکا، مورگن 9 رن بنا کر آؤٹ
انگلینڈ نے 30 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر بنائے 115 رن
انگلینڈ نے 35 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر بنائے 141 رن
انتہائی ڈرامائی انداز کے درمیان ٹائی ہوا میچ، سپر اوور سے ہوا فیصلہ
انگلینڈ نے سپر اوور میں بنائے 15 رن، نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے بنانے ہیں 16 رن