تازہ خبریںخبریںعلاقائی

کرناٹک اسمبلی میں طاقت آزمائی پربی جےپی گورنر کی ہدایت پرعمل کرےگی: مرکزی وزیر سدا نند گوڑا

نئی دہلی: 10جولائی- بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ڈی وی سدا نند گوڑا نے آج کہا کہ کرناٹک اسمبلی میں طاقت آزمائی کے سلسلے میں گورنر کی جو ہدایت ہوگی ان کی پارٹی اس پر عمل کرےگی۔

مسٹر گوڑا نے یہاں ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ 224 اراکین کرناٹک اسمبلی میں ان کی پارٹی کے 107رکن ہیں۔ریاست میں برسر اقتدار کانگریس اور جنتا دل(ایس)کے 14اراکین نے استعفی دے دیا ہے۔ایسی صورت میں اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے سلسلے میں گورنر کی جو بھی ہدایت ہوگی ان کی پارٹی اس پر عمل کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کے 105رکن منتخب ہوئےتھے اور ان کی پارٹی حکومت بنانے میں ناکام رہی تھی۔جس کے بعد وہ اپوزیشن میں بیٹھے۔استعفی دینے والے کچھ رکن اسمبلی اگر بی جےپی سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کا موقع دیا جاناچاہئے۔

مسٹر گوڑا نے سخت الفاظ میں کہا کہ کرناٹک میں کوئی ’شکار‘نہیں کیاجارہا ہے اور نہ ہی ارکان اسمبلی کی خرید فروخت ہورہی ہے۔کانگریس اور جنتا دل (ایس )کو کسی پر الزام لگانے کے بجائے اپنا اپنا گھر سنبھالنا چاہئے۔

کرناٹک کے وزیر آبپاشی ڈی کے شیوکمار کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں استعفی دینے والے ارکان اسمبلی سے ملنے سے روکے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر گوڑا نے کہا کہ اس سلسلے میں ہوٹل کے انتظامیہ سے پوچھا جانا چاہئے۔انہوں نے کرناٹک اسمبلی اسپیکر کے کردار پر کوئی تبصرہ کرنےسےانکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!