خبریںعلاقائی

راہل گاندھی پرنازیبا تبصرہ کرنےپرسبرامنیم سوامی کے خلاف مظاہرہ، معافی کا مطالبہ

نئی دہلی: 07جولائی- دہلی کانگریس کے کارکنان نے پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے خلاف اتوار کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کےرہنما اور رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے خلاف مظاہرہ کیا اور کہا کہ مسٹر سوامی اس تبصرے کے لیے معافی مانگیں۔ 

دہلی کانگریس کے صدر راجیش لِلوٹھیا کی قیادت میں کارکنان نے ہاتھوں میں بینر اور تختیاں لے کرمظاہرہ کیا اور کہا کہ کانگریس کے رہنماکے خلاف مسٹر سوامی کاتبصرہ بھدا ہے لہٰذا وہ فوراً معافی مانگیں۔ مظاہرین نے اس دوران مسٹر سوامی کا پتلا پھونکا۔ 

مسٹر لِلوٹھیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بی جے پی کے رہنما نے مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ سونیا گاندھی کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ اس تبصرے سے ثابت ہوتا ہے کہ مسٹر سوامی اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تبصرے کے لیے مسٹر سوامی عوامی طور غیر مشروط معافی مانگیں۔ کانگریس کے کارکنان اس طرح کے تبصروں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تقسیم کرنےوالی اور ملک مخالف پالیسیاں ہیں اور کانگریس اور اس کے کارکنان اس کی ان پالیسیوں کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!