تازہ خبریںکھیل

ورلڈ کپ سے پاکستانی ٹیم باہر: شعیب ملک نے ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی کا کیا اعلان، اہلیہ و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کیا اپنےجذبات کا اظہار

ورلڈ کپ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی کے شعیب ملک کے اعلان پر ان کی اہلیہ و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی پوسٹ، ٹوئیٹر ہینڈل پر کیا۔

ثانیہ مرزا کا شوہر ’شعیب ملک‘ کی سبکدوشی پر جذباتی ٹوئیٹ

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق پاکستانی کپتان کے لئے یہ نیا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا”ہر کہانی کا خاتمہ ہوتا ہے، ہر خاتمہ کی نئی شروعات ہوتی ہے۔آپ (شعیب ملک)نے اپنے ملک کے لئے 20سال کھیلا اور آپ نے ایسا مسلسل کافی عزت اور انکساری کے ساتھ کیا۔آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس پر ازہان اور مجھے فخر ہے“۔

شعیب ملک نے جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف آخری لیگ میچ میں ان کی ٹیم کی 94 رنز کے ساتھ کامیابی کے بعد سبکدوشی کا اعلان کیا۔ملک نے جمعہ کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا ”میں آج ایک روزہ کرکٹ سے سبکدوش ہوگیا ہوں۔ میں نے جن کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیلا ہے کوچز جن سے میں نے تربیت لی، خاندان، دوست، میڈیا اور اسپانسرس اوربالخصوص میرے مداحوں، ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آپ سے پیار کرتا ہوں“۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے 1999 میں شارجہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ اپنے ملک پاکستان کے لئے انہوں نے 287میچ کھیلے اور 34.55 کے اوسط سے 7534 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک روزہ میچوں میں 9 سنچریز بنائیں اور 2007 میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے ٹی-20 ورلڈ کپ، جس میں پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی تھی، میں وہ اس ٹیم کے کپتان تھے۔

شعیب ملک اپنی ٹیم کے لئے ٹی 20 انٹرنیشنلس کھیلتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں آئندہ برس یعنی فروری 2020 میں ٹی 20ورلڈ کپ کھیلا جانے والا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!