تازہ خبریں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے وزیر اعظم نریندر مودی سےکی ملاقات

نئی دہلی: 26 جون- امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بدھ کو ملاقات کر کے دوطرفہ ایشوز پر بات چیت کی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی مسائل پر بامعنی گفت و شنید ہوئی۔
مسٹر مودی کے دوبارہ اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی ہائی پروفائل میٹنگ ہے۔
مائیک پومپيو ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر منگل کی رات یہاں پہنچے۔
قومی جمہوری اتحاد کے زبردست اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آنے کو بین الاقوامی فورم پر احترام کی نظروں سے دیکھا جا رہا ہے اور مانا جا رہا ہے کہ ملک کی تیز ترقی کے لئے ہندوستان حوصلہ مندانہ قدم اٹھا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!