ترکی نے امریکی وارننگ کو کیا رد، ترکی روسی میزائل ہی لے گا: ترک وزیرخارجہ
ترک وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس چار سو میزائل نظام خرید چکا ہے اور اب ان کی حوالگی کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر امریکا تنہائی کا شکار ہے۔ رواں ماہ کے آغاز پر امریکا نے ترک پائلٹوں کے لیے F-35 لڑاکا طیاروں کی تربیت کا پروگرام روکنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکا کا موقف ہے کہ روس کا ایس چار سو میزائل نظام نیٹو کے دفاعی نیٹ ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انقرہ میں ایک پریس کانفرنس میں ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ایف تھڑی فائیو لڑاکا طیارے بنانے میں شامل دیگر ممالک امریکا کی جانب سے ترک پائلٹوں کی تربیت کا عمل روکنے کے مخالف ہیں۔