جرائم و حادثات

اتر پردیش: 11 سالہ دلت نابالغ کی عصمت دری کے بعد اینٹ سے سر کچل کرکیا گیا قتل


نئی دہلی:
 اتر پردیش کے اناؤ ضلع کے سفیر پور کوتوالی علاقے میں دیو گاؤں کے مجرے نیا کھیڑا میں نابالغ  لڑکی کا اغوا کے بعد ریپ کیا گیا اور پھر اس کا قتل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ نابالغ کا قتل اینٹ سے کچل کر کیا گیا ہے۔گزشتہ جمعہ صبح گھر کے باہر بستر پر بچی نہ ملنے پر گھر والوں نے اس کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد گاؤں کے باہر اس کے گھر سے تقریباً 100 میٹر کی دوری پر ایک باغیچے میں اس کی خون میں سنی لاش بر آمد ہوئی۔ بچی کے جسم پر کپڑے نہیں تھے۔

معاملے کی جانکاری ملتے ہی جائے واردات پر  پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ مقامی پولیس بھی پہنچ گئی۔ ڈاگ اسکواڈ اور فارینسک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچی۔ کچھ ہی دیر بعد آئی جی زون ایس کے بھگت بھی جائے واردات پر پہنچےاور جانچ کے بعد بتایا کہ 4 ٹیم بنائی گئی ہے۔

آئی جی زون ایس کے بھگت نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کے ہاتھ پختہ ثبوت لگے ہیں۔ ڈاگ اسکواڈ کے آنے کے بعد بچی کے پڑوس کا ایک نوجوان بھاگتا ہوا دیکھا گیا ہے۔خون سے سنے کپڑے ملے ہیں۔نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سفیر پور کوتوالی حلقے کے نیا کھیڑا مجرا دیو گاؤں کی رہنے والی 11 سالہ نابالغ گھر کے دوسرے لوگوں کے ساتھ گھر کے باہر سو رہی تھی۔

اس کے والد کے مطابق؛ رات میں 3 بجے تک بچی اس کے ساتھ تھی۔ دوبارہ اٹھے تو بچی بستر پر نہیں تھی۔ صبح تلاش کرنے پر گاؤں کے باہر اس کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔والد نے مزید بتایا کہ ‘ جب وہ بستر پر نہیں دکھی تو میں نے سوچا کہ وہ ٹوائلٹ کے لیے پاس کے کھیتوں میں گئی ہوگی۔جب وہ کافی دیر تک نہیں لوٹی تو میں نے  گھر کے لوگوں اور پڑوسیوں کے ساتھ اس کو تلاش کرنا شروع کیا تو اس کی لاش ایک باغیچے میں ملی۔ اس کا سر اینٹ سے بری طرح کچل دیا گیا تھا۔

نابالغ کی گردن اور پرائیویٹ پارٹس کے پاس زخم کے نشان ملے ہیں۔ اناؤ کے ایس پی ایم پی ورما نے بتایا کہ،’ پاکسو ایکٹ کے تحت قتل اور ریپ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزمین کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل کر دی گئی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!