کرناٹک کے اضلاع سےکرناٹک کے دیگر اضلاع سے

بھٹکل: ساحلی کرناٹک اور کیرالہ میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، مکمل 30 روزے ہونگے

بھٹکل: 3جون۔ بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک  اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں  قاضی صاحبان نے اعلان کیا ہے کہ  کہیں پر بھی نیا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لئے  تمام علاقوں میں کل 30 واں روزہ رکھا جائے گا اور بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

بھٹکل کے قاضی مولانا محمد اقبال مُلا ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے  اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج شوال کا  چاند کہیں پر بھی  نظر نہیں آیا ہے اس لئے  بدھ کو عید  ہوگی۔

مینگلور قاضی توکّا احمد مصلیار، اُڈپی قاضی  بیکلار ابراہیم مُصلیار اور مولانا عُبیداللہ کنڈلوری ندوی نے   بھی اعلان کیا ہے کہ  ساحلی کرناٹکا سمیت  پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی  چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لئے  تمام علاقوں میں  بدھ کو عید منائی جائے گی۔

بھٹکل کےساتھ ساتھ  مرڈیشور، منکی،  ہیرانگڈی،  سڑلگی، سمسی  اور کمٹہ میں بھی  کل 30 روزے مکمل کرکے بدھ کو عید منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج 29 روزے  مکمل ہوتے ہی ساحلی علاقوں میں لوگوں نے چاند دیکھنے کی کوشش کی، مگر کہیں پر بھی چاند نظر نہیں آیا۔ (ایس او نیوز)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!