بیدرضلع بیدر سے

بگدل میں GIO کی مہم کا اختتامی پروگرام

طالبات دینی وہ عصری علوم کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد کریں

بیدر: 25/ستمبر (ای-میل) اسلام دین رحمت ہے یہ انسانوں کی دینوی وہ اخروی کامیابی کا ضامن ہے اسلام نے جہاں تعلیم کو فرض قرار دیا ہے وہیں تربیت کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔ یہ باتیں نوجوانوں کی تنظیم ایس وائی ایم ضلع بیدر کے صدر الطاف امجد نے بگدل میں کہیں۔

نوجوان قائد الطاف امجد نے جی آئی او کی جانب سے 2 تا 30 ستمبر 2023 ریاستی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے مرکزی عنوان (جڑیں اللہ سے، ضبط پائیں نفس، پر، تبدیلی لائے زندگی میں) پر منعقد اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات دینی وہ عصری علوم کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد کریں، یہ کام وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری انسانیت کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے، ہم بھی رسول ﷺ کی امت ہونے کے ناطے سارے انسانوں کے لئے رحمت بن جائیں، اور اپنے قول و عمل سے اسلام کی شہادت دیں، لوگ اسلام کو کتابوں سے نہیں بلکہ مسلمانوں کے عمل کو دیکھ کر اسلام سے متاثر ہوتے ہیں، فی الوقت ملک کے بردران وطن کے سامنے اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

پروگرام کا آغاز روبیہ ناز کی قرآت کلام پاک سے ہوا، جب کہ حمد صبیحہ ناز اور نعت شریف سعدیہ نے پیش کیا، افتتاحی کلمات نکہت پروین صدر جی آئی او بگدل نے پیش کیا، نظامت کے فرائض نغمہ سلطانہ نے انجام دیئے۔ اس موقع پر محمد عمران حسین امیر مقامی، حناء ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بگدل، محمد معین الدین رکن جماعت، رضوانہ خانم رکن جماعت موجود رہے۔ طالبات و خواتین کی کثیر تعداد اس پروگرام میں شریک رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!