خواتین

ممبرا میں شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند کی جانب سے دورہٴ تفسیر قرآن پروگرام کااہتمام


ممبرا: 2جون (اے این ایس) جماعت اسلامی ہند کی شعبہٴ خواتین ممبرا کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقعہ پرممبرا میں سٹیز ڈائمنڈ ہا ل کوسہ، ممبرا اور ممبرااسٹیشن اعلیشان کمپلیکس میں دورہٴ تفسیر قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ ماہ رمضان المبارک میں روزانہ تقریبا 400 سے زائد خواتین کی کثیر تعداد نےشرکت کرتے ہوئے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کیا۔ رمضان المبارک کے مصروف ترین اوقات میں جماعت اسلامی ہند کی شعبہ خواتین اور طالبات کی تنظیم میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف مہارشٹرا (جی آئی او) ممبرا کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں خواتین وطالبات کی کثیر تعداد نے قرآن سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور علاقہ کی خواتین میں اس پروگرام کی بھرپور ستائیش کی جا رہی ہے۔ بلاشبہ خواتین کی قرآن مجید سے اس طرح دلچسپی خوش آئند پہلو اور قرآن سے وابستگی کا عملی اظہار ہے، جو کہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند مسلسل اپنے حلقے میں انجام دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!