اپوزیشن کو متحد کرکے BJP کو شکست دیا جائے: SDPI
اپوزیشن سے پاک ہندوستان کے بی جے پی کے اقدام کی مخالفت کیلئے ملک کو کھڑا ہونا چاہئے
نئی دہلی: 25/مارچ (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ راہل گاندھی کو لوک سبھا رکنیت سے نااہل قرار دیکر، بی جے پی چاہتی ہے کہ ہندوستان اپوزیشن سے آزاد ہو۔ یہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کیلئے ایک انتباہ اور واضح اشارہ ہے کہ وہ متحد ہوکر فاشسٹ بی جے پی کو شکست دیں۔
اس ضمن میں جاری کردہ اخباری بیان میں ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر ایم کے فیضی نے کہا کہ چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ، سورت کی عدالت کے ایک کیس کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کا سینئر رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوگ سبھا کی رکنیت سے نااہل کرنا قابل مذمت ہے۔ جو ایک ایسا کیس ہے جس سے مجرم پر صرف مالی جرمانہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور تمام اپوزیشن پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے متحد ہوجائیں۔
ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مزید کہا کہ بی جے پی اپوزیشن سے پاک ہندوتوا راشٹراقائم کرنا چاہتی ہے جہاں نہ جمہوریت ہوگی اور نہ ہی سیکولرازم۔ یہ وقت ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کو شکست دینے کے ایک ایجنڈے پر متحد ہوجائیں۔ ورنہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان مکمل طور پر بی جے پی کے فسطائی ایجنڈے کی زد میں آجائے گا جو ملک کو اپوزیشن سے آزاد کرنا چاہتی ہے۔