بسواکلیانضلع بیدر سے

بسوا کلیان: بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹکا کے امتحانات میں کامیاب طلبہ میں انعامات کی تقسیم

بسواکلیان: 30/جولائی (ایم این) شہر کے ذکریٰ اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے تحت منعقد کئے جانیوالے اسلامی کورسس سرٹیفکیٹ کورس ان اسلامک اسٹڈیز (2 سالہ) اور ڈپلومہ کورس ان اسلامک اسٹڈیز (3 سالہ) میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کےلئے تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔ محمد نعیم الدین اڈمنسٹریٹر نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ موصوف نے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ایم اے کریم صدر مدرسہ ہذا نے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے ان فاصلاتی کورسس کو سراہا اور موجودہ وقت میں اس کی اہمیت بتائی۔ انہوں نے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کوبورڈ کے میڈل اور انعامات سے نوازا۔

محمد یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے اختتامی خطاب میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کا تعارف پیش کیا۔ عصری تعلیمی اداروں میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹکا  تمام زبانوں میں اخلاقیات کی تعلیم دینا بہت ہی بڑا کام ہے ۔طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  دُنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے, فرائض کی پابندی کے ساتھ اخلاق و کردار كو بلند کرنا چاہیے۔

واضح رہے اسکول ہذا میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے تحت پانچ سالہ فاصلاتی کورسس میں طلباء و طالبات کو داخلہ دلوایاجاتا ہے اور پابندی کے ساتھ کورس کے نصاب کو پڑھایاجاتا ہے۔ اس موقع پر جناب فاروق نٹور صاحب ، محترمہ ناظمہ نسرین صاحبہ صدر معلمہ ذکریٰ گرلز ہائی اسکول، محترمہ وسیم سلطانہ صدر معلمہ ذکریٰ پرائمری اسکول، محترمہ شکیلہ فہیم ، تسلیم سلطانہ آرگنائزرز و دیگر اساتذہ کے علاوہ طلباء موجود رہے۔ محترمہ وسیمہ بیگم نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!