بیدرضلع بیدر سے

وزڈم اسکول کے طلبہ نےSP آفس میں منایا کارگل وجئے دیوس

بیدر: 26/جولائی (پی آر) فصیحہ بانو خان وزڈم اکیڈیمک ڈائرکٹر بیدر کی پریس ریلیز کے مطابق آج 26 جولائی 2022 کو وزڈم اسکول و پی یو کالج میں کارگل وجئے دیوس منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی آفس (پولیس ہیڈ کوارٹر) میں وزڈم اسکول کے منتخب طلباء کے ساتھ اسٹاف اورمینجمنٹ کی ٹیم، ایس۔ پی، ایڈیشنل ایس پی اور ضلع بیدر کے پولیس افسران کے ساتھ پولیس ہیڈ کوارٹر بیدر میں کارگل وجئے دیوس مناتے ہوئے پولیس کو اپنے ملک کا ہیرو بتایا اور ان کی تہنیت کی گئی اور کارگل کے شہیدوں کو یاد کیا۔ جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی۔

محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے ایڈیشنل ایس پی مہیش کمار جی اور ستیش جی ڈی ایس پی اور سنیل جی ڈی ایس پی کی گل پوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے فروٹ کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر محمد آصف الدین چیرمین وزڈم نے خطاب کیا، جبکہ فصیحہ بانو نے پولیس افسران کو دیش کا ہیرو بتایا۔ طالب علم عدی نے دیش بھکتی گیت”تیری مٹی میں مل جاواں“ گاکر سب کو متاثر کیا، طالب علم مشیر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایس پی نے کہا کہ وزڈم کے طلباء کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے، وزڈم اسکول کے پرنسپال نے آکر خواہش کی کہ ہم طلباء کو دیش کے ہیرو سے ملانا چاہتے ہیں اور آپ دیش کے ہیرو ہیں، تو میں نے خوشی سے ان کو اجازت دی اور کہا کہ طلباء کو پولیس کی سروسس کو بتانے کے لیے ہم دوبارہ آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ کچھ دیرکے لیے انہوں نے اپنی کیاپ ایک طالب علم کو پہنایا جبکہ خاتون انسپکٹر نے اپنا کیاپ ایک طالبہ کو پہنا دیا۔

اس موقع پر بشریٰ جمال نے خواتین انسپکٹرس کی تہنیت پیش کی۔ سونیتا کماری، ایڈمنسٹریٹر، حنا کوثر پرنسپال، گپتا، مورتی، سید، وسیم، انجینئر عاطف نے تمام انتظامات کو بحسن و خوبی انجام دیا۔ ایس پی آفس اور پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام طلباء میں چاکلیٹ تقسیم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!