گستاخ رسول ﷺ معاملہ: صدلگ شہر میں مختلف مساجد کے ذمہ داران نے کیا احتجاج کیا
حضور کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے
سدلگٹہ: 19/جون (یم اے ٹی) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والی گستاخ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدلگ شہر میں مختلف مساجد کے ذمہ داران نے احتجاج کیا۔
شہر کےڈاک بنگلے میں مقامی جامعہ مسجد اور مدینہ مسجد سمیت شہر کے تقریبا تمام مساجد کے صدر و سکریٹری ذمےداران جمع ہوکر حضور صلی اللہ علیہ کی شان میں گستاخی کرنے والے گستاخ نو پورشرما کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی پولیس نے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی اس کے باوجود اہم ذمہ داروں نے تعلق آفس پہنچ کر ڈپٹی تحصیلدار منجو ناتھ کے ذریعے حکومت کے نام ایک یادداشت پیش کی اور اصرار کیا کہ حضور کی شان میں گستاخی کرنے والے گستاخ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور آئندہ ہمارے حضور کی شان میں ہیں کوئی گستاخی نہ کریں اس کا احتیاط کرے۔
اس موقع پر جامع مسجد کے صدر ایچ یس رفیق احمد، سکریٹری سید سلام، مدینہ مسجد کے ذمہ دار ایچ ایس فیاض،نثار احمد، عرفان، رحمت علی، اکرم، صادق و دیگر موجود تھے۔