اوراد میں مضبوط بنیادوں پر کانگریس پارٹی کو کھڑا کرنا ہے: جنرل سکریٹری اوراد انچارج
بیدر: 11/جون (وائی آر) کے پی سی سی جنرل سکریٹری اوراد انچارج شرن کمار مودی نے کہا کہ آئندہ دِنوں میں پارٹی کی تنظیم سازی کرکے، پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ ہفتہ کو قصبہ کے کنک بھون میں پارٹی کے فرنٹ لائن کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی پارٹی میں گروپ بازی سے متفق نہیں ہیں۔ پارٹی میں کسی گروپ کی گنجائش نہیں۔ تمام مل جل کر آنے والے انتخابات میں کانگریس کو مکمل اکثریت سے اقتدار میں لائیں۔ آج کل ووٹر کانگریس کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پارٹی کو زمین سطح پر مضبوط کرنے کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
اس موقع پر کے پی سی سی جنرل سکریٹری میناکشی سنگرام، کے پی سی سی کوآرڈینیٹر گوپی کرشن گڈینوار، کے پی سی سی سکریٹری کنی رام راٹھوڑ، بلاک کانگریس صدر راجکمار ہلبرگے، آنند چوہان، بسواراج دیشمکھ، سدھاکر کوللور، دتاتری باپورے، رامن وڈے یار، ڈاکٹر بھیم سین راؤ سندھے، لکشمن سورلی کر، شنکرراؤ دوڈی، وشوناتھ دینے، بنٹی دربارے، بالاجی کاسلے، چندوڈی کے، پروین کدم اور پارٹی قائدین کے علاوہ کارکنان موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع ریاض پاشاہ کوللور نے دی ہے۔