بیدر: نعرہ تکبیر اللہ اکبر صداوٴں کی گونج میں 137 عازمین حج کا قافلہ بنگلور روانہ
بیدر: 10/جون (اے ایس ایم) آج شہر بیدر سے حج بیت اللہ شریف کا 137افراد پر مشتمل قافلہ جامع مسجد بیدرسے روانہ ہوا۔ تفصیلات کے بموجب آج بعد نماز عصرعازمین حج بیت اللہ کا یہ قافلہ VRLکی 6 ٹراولز”بسیس“ کے ذریعہ بیدر سے بنگلور کے لئے روانہ ہوا۔ محمد رحیم خان رکن اسمبلی بیدر نے سبز پرچم لہرا کرنعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صداؤں کی گونج میں وداع کیا۔ بنگلور پہنچتے ہی تمام عازمین حج جانج پڑتال و رپورٹ کے بعد مقررہ وقت پر ادائیگی حج بیت اللہ کے لئے پرواز کرینگے۔
حافظ مونس کرمانی نے عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک ایک لمحہ عبادت میں گزاریں اور ملک و ملت کے لئے دعا فرمائیں۔ سید منصور احمدقادری انجینئرنے نظامت کرتے ہوئے عازمین حج بیت اللہ کی روانگی تک کارکنان کو وقت وقت پر ہدایت دے رہے تھے اور تلبیہ کا ورد بار بار کروا رہے تھے۔ تمام سفر پر روانہ ہونے والی ٹراویلز پرمحمد رحیم خان سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بیدر کی جانب سے بیانرس لگائے گئے تھے۔اور جامع مسجد کے باب الداخلہ کے روبرو نوجوان قائد شیخ اظہر ملتانی کالونی کی جانب سے اور انجمن خدام الحجاج کی جانب سے بھی وداعی بیانرس لگائے گئے تھے۔ جس پر دعاؤں کی گزارش کے سے ساتھ ساتھ قافلہ حجاج اکرام لکھاہوا تھا۔
رضاکارانہ طور پر بیدر کے میوہ فروش تاجرین کی جانب سے مختلف میوے جات، بریڈ، پینے کے لئے صاف پانی عازمین کی خدمت میں پیش کیا جارہا تھا۔ انجمن خدام الحجاج کے قائدین و کارکنان بیدر کی بڑی تعداد میں عازمین حج کی روانگی کے موقع پر بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھے گئے۔
عازمین کو وداع کرنے کیلئے رشتہ دار، شہریان بیدر، دوست و احباب کی بڑی تعداد جامع مسجد اور دامن تاریخی چوبارہ میں دیکھی گئی اور ایک دوسرے سے دعاؤں کی درخواست کررہے تھے۔ چوبارے کے دامن میں ایک خصوصی وداعی خیمہ نصب کیا گیا تھا جہاں انجمن خدام الحجاج کے ذی اثر قائدین سید اختر محی الدین، سید منصور احمد قادری، سید صغیر احمد، محمد عزیز خان روحی گروپ، حافظ عبدالحکیم، حافظ مونس کرمانی، الحاج محمد ایاز الحق کرناٹک چھالیہ اسٹور، محمد شریف، شفیق احمد کلیم، محمدعبدالصمد منجووالا، شاہ نذر الحسن قادری، موجودہ اور سابقہ عوامی نمائندہ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔محمد عبدالمقتدر تاج، حافظ عبدالحکیم نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔
واضح رہے کہ محمد راؤف الدین کچہری والے صدر ریاستی حج کمیٹی نے تیقن دیا تھا کہ عازمین کی سفری سہولت کیلئے ٹرین سے 4 بوگیوں کو منسلک کرکے بنگلور رونہ ہونے کیلئے انتظام کیا جائیگا لیکن یہ انتظام نہیں ہوسکا۔ فی عازم کو 1500روپئے کے حساب سے بس سے روانہ ہونا پڑا۔