ریاستوں سےکرناٹک

مندر کے احاطہ میں مسلمانوں کے کاروبار کرنے پر پابندی!

ہندو تنظیموں کی اپیل پر مندر کی انتظامیہ نے کیا فیصلہ

اڈپی: ساحلی کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کپو ٹاؤن میں واقع ماڑی گوڈی مندر کے انتظامیہ نے بعض ہندو نواز تنظیموں کی درخواست پر سالانہ مندر تہوار کے دوران ‘دوسرے مذہب کے لوگوں’ کو اپنی زمین پر کاروبار کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ہندو جاگرانا ویدیکے اور تلوناڈو ہندو سینا، کپو جیسی تنظیموں نے مندر انتظامیہ سے منگل اور بدھ کو 2 روزہ مذہبی میلے کے دوران مسلم تاجروں کو اجازت نہ دینے کی اپیل کی۔

تنظیموں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے حجاب کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بند کی حمایت کی تھی، جس سے ہندوستان میں زمینی قانون اور عدالتی نظام کی بے توقیری ظاہر ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!