ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد PSI روی کمار کا تبادلہ، منجن گوڑا پاٹل نئے PSI مقرر

ہمناآباد: 23/مارچ (ایس آر) بیدر ایس پی نے ایک حکم نامہ جار ی کرتے ہوئے ہمناآباد پولیس اسٹیشن سے وابستہ لا اینڈ آرڈر کے پی ایس آئی روی کمار کا تبادلہ بیدر کنڑول روم کو کیا ہے، انہیں ابھی کسی جگہہ پر پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے، ان کی جگہہ پر اورد (بی) پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی منجن گوڑا پاٹل کو ہمناآباد کا نیا پی ایس آئی مقرر کیا ہے۔ تا دم تحریر انہوں نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ہمناآباد پی ایس آئی پچھلے کچھ دنوں سے تنازعوں کا شکار ہوگئے تھے، ان کے خلاف ایس ڈی پی آئی کے لیڈران نے بیدر ایس پی سے شکایت کی تھی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کو خدمات سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!