بیدر میں یوتھ کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ، ایشورپا کے استعفیٰ کا مطالبہ
بیدر: 17/فروری- بیدر یوتھ کانگریس نے ضلع کانگریس کے صدر فرید خان کی قیادت میں امبیڈکر سرکل پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں وزیر ایشورپا کے ملک کے جھنڈے کو لے کر دیے گئے متنازعہ بیان کی مذمت اور خوب نعرے بازی کی گئی۔ کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے امبیڈکر سرکل پر جمع ہوکر شہر کی اہم سڑکوں پر مارچ کیا اور وزیر ایشورپا کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقعہ پر فرید خان نے کہا کہ وزیر ایشورپا کا لال قلعہ پر بھگوا پرچم لہرانے کا بیان آئین کے خلاف ہے۔ سی ایم بسواراج بومئی سے مطالبہ کیا کہ اگر آئین کا احترام ہے تو ایشورپا کو کابینہ سے فوری طور پر برخاست کیا جائے۔
یاد رہے ایشورپا، جنہوں نے اب کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کے بارے میں ذاتی شکایت کی ہے، نے یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے فوری طور پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔