کرناٹک حجاب تنازعہ، تمام تعلیمی اداروں کے نزدیک دفعہ 144 نافذ
حجاب تنازعہ کے درمیان کرناٹک پولیس نے تعلیمی اداروں کے نزدیک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہبلی دھارواڑ میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت تمام تعلیمی اداروں کے 200 میٹر کے دائرے میں 28 فروری تک فوری طور پر امتناعی احکامات نافذ کیے ہیں۔
اڈوپی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ٹی سدیلنگپا نے کہا ’’اڈوپی میں کشیدگی نہیں ہے اور حالات مکمل طور پر پُر امن ہیں۔ ہم ہائی کورٹ کے عبوری حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔‘‘