مستحق افراد کو مکان کی منظوری میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: MLA ہمناآباد
پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت مکانوں کی سنگ بنیا د تقریب سے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا خطاب
ہمناآباد: 12/فروری (ایس آر) مستحق افراد کو مکان کی منظوری میں کسی بھی قسم کی بد عنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جس کسی کو بھی مکان منظور ہوا تو ایسے احباب کسی بھی شخص کو 1 روپیہ نہ دیں اگر کسی نے پیسہ دیا اور یہ بات ثابت ہوگئی تو مکان کی منظوری کو رد کیا جائے گا۔ یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت 500 سو مکانات کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے سلم بورڈ کی اس اسکیم کے تحت 6لاکھ 44ہزارروپیوں کے خرچ سے جی پلس ٹو مکان تعمیر کیا جائے گا اس اسکیم میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے مالی مداد فراہم کی جائے گی اور کچھ رقم لون کی شکل میں دی جائے گی اس لون کی ادائیگی کو حکومت کی جانب سے ادا کرنے کامطالبہ کیا جارہاہے اگر ایسا نہیں ہوا تو کلیان کرناٹک علاقہ کے لوگوں کا پیسہ بورڈ سے اداکرنے کے لئیے نمائندگی کی جائے گی۔ ان مکانات کی تعمیر پر جملہ 30کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گیں تمام مکانات تعمیر ہونے کے بعد یہ ایک کالونی بن جائیگی آزادی کے 75سال بیت جانے کے بعد بھی آج کئی لوگوں کے پاس اپنا ذاتی مکان نہیں ہے۔
آنیوالے دنوں میں چٹگوپہ میں 545مکان تعمیر ہوں گے۔ ہمناآباد میں اندرون ایک ہفتہ میں منتخب افراد کی فہرست تیار کی جائے گی اور جلد از جلد تعمیری کاموں کی شروعات ہوگی۔ اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل ابھیشک پاٹل، صدر بلدیہ کستور بائی، نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی سومیہ مڑپتی، چیف آفیسر شیخ چاند پٹیل، رکن بلدیہ محمد افسر میاں،سید عبدالباسط عمر، محمد مکرم جاہ، محمد ظہیر، انیل پلری، سید ظفر اسلم، محمدخالد کے علاوہ دیگر عہدیداران موجو تھے۔