یوپی اسمبلی الیکشن: 58 سیٹوں پر 623 امیدواروں کی قسمت ’ٕٕEVM‘ میں قید
لکھنو: 10/فروری- اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلہ میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی ہے اور 58 اسمبلی سیٹوں کے لیے ہوئی اس ووٹنگ میں 623 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ’ای وی ایم‘ میں قید ہو گیا ہے۔ اے بی پی لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 65.3 فیصد ووٹنگ کیرانہ میں ہوئی، جب کہ صاحب آباد میں سب سے کم محض 38 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ گیارہ اضلاع میں پولنگ کا فیصد اس طرح رہا: آگرہ 60.33 فیصد، علی گڑھ 60.49 فیصد، باغپت 61.55 فیصد، بلند شہر 60.52 فیصد، گوتم بدھ نگر 56.73 فیصد، غازی آباد 54.77 فیصد، ہاپوڑ 60.50 فیصد، متھرا 63.28 فیصد، میرٹھ 60.91 فیصد، مظفر نگر 65.34 فیصد، شاملی 69.42 فیصد۔