ظہیرآباد: مگڑم پلی منڈل میں عوام کی مجلس میں شمولیت
صدر مجلس ظہیرآباد محمد اطہر احمد کی قیادت میں مگڑم پلی منڈل میں عوام کی مجلس میں شمولیت
ظہیرآباد: 31/جنوری () نقیب ملت بیریسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور معزز رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج کوثر محی الدین کی ہدایت پر موضع مگڑم پلی میں محمد اطہر احمد صدر مجلس ظہیرآباد کی قیادت میں مگڑم پلی کے لوگوں نے مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی، ان تمام کو اطہر احمد اور معتمد شیخ رفیع نے پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شمولیت اختیار کروائی۔
اس موقع پر صدر مجلس ظہیرآباد محمد اطہر احمد نے بتایا کہ مجلس اتحاد المسلمین ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جو عوام کے درمیان رہتے ہوئےعوام کے مسائل کو حل کرتی ہے اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی مسلمانوں، پچھڑے طبقات، ذلت، آدیواسی تمام لوگوں کے لئے بات کرتے ہیں اور خاص طور پر مسلمانوں کے ہر مسئلہ پر پارلیمینٹ میں آواز اٹھاتے ہیں۔
اطہر احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ مسلمانوں کے حالات کو دیکھیں یہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں صرف ووٹ بینک کے طور پر مسلمانوں کو استعمال کرتے ہیں آج مسلمان سب سے زیادہ پچھڑے ہوئے ہیں اور تعلیمی میدان میں ہو یا کاروباری میدان میں صدر مجلس ظہیرآباد نے وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین میں شولیت اختیار کرنے عوام سے اپیل کی اور اسد الدین اویسی صاحب اور اکبر الدین اویسی صاحب کے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی۔
اس پروگرام کو دھناسری صدر محمد اکبر نے آرگنائز کیا جماعت میں شامل ہونیوالے محمد عبدالولی، شیخ رفیع، محمد شبیر، شیخ دستکیر، مصطفی قریشی، عبدالطیف، یونس، رفیع عمران سلیم، بابا، نثار، مرتضی، مولانا، الطاف, سید فصیع، امیر، ملتانی، عارف، رحیم، اکبر، وجئے، صادق علی، صمدانی، ممو کے علاوہ کثیر تعداد تھی۔ اس موقع پر شریک معتمدین عامر بن عبداللہ۔ محمد شعیب۔ جماعت کے قائدین محمد شفیع محمد مجاہد محمد شریف محمد سمیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔