تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 30 جنوری تک توسیع
تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات میں 30جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔چیف سکریٹری سومیش کمار نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے بعد یہ احکام جاری کئے ہیں
حیدرآباد: تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو تعطیلات میں 30جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔چیف سکریٹری سومیش کمار نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت کے بعد یہ احکام جاری کئے ہیں۔ یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے کیونکہ ملک بھر بشمول تلنگانہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قبل ازیں ریاستی حکومت نے 8 تا 16 جنوری تمام تعلیمی اداروں کے لئے تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم چندرشیکھر راو حکومت نے کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر فیصلہ کیا کہ تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کی جائے۔ حکومت نے قبل ازیں اس ماہ کی 20 تاریخ تک ریاست میں کورونا کی پابندیوں میں توسیع کی تھی۔