تازہ خبریں

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، 2 لاکھ 47 ہزار نئے معاملے، صرف1 دن میں 27 فیصد کا اضافہ

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 47 ہزار 417 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز سے 27 فیصد زیادہ ہے

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر پوری طرح بے قابو ہو چکی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 47 ہزار 417 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کیسز سے 27 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84825 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی اور فعال معاملوں کی تعداد میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔ اب ملک میں 11 لاکھ 17 ہزار 531 معاملے فعال ہیں۔ ساتھ ہی یومیہ پازیٹوٹی ریٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 13.11 فیصد ہو گیا ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں کورونا کے 46723 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 32 لوگوں کی جان بھی چلی گئی۔ یہاں فعال کیسز میں 24 گھنٹوں کے دوران 108650 کا اضافہ ہو گیا۔ اب ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک روز قبل مہاراشٹر سے 34424 کیسز درج کئے گئے تھے۔

وہیں، راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27561 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ ایک دن میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ جنوری کے شروعاتی 12 دنوں میں اب تک 133 کورونا متاثرین کی جان جا چکی ہے۔ ساتھ ہی یہاں انفیکشن کی شرح بڑھ کر 26.22 فیصد ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 14957 لوگوں نے شفایابی حاصل کر لی اور مجموعی طور پر 1505031 لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!