مختصر مگر اہم

ہریدوار ’دھرم سنسد‘ سے اشتعال انگیز بیان بازی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے، پرینکا گاندھی

ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسند میں ہندتوادیوں کی جانب سے اشتعال انگیز بیان بازی اور دوسرے مذہب کے لوگوں کو قتل کرنے کے اعلان پر پرینکا گاندھی نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے اس معاملہ پر شائع ایک انگریزی رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اس طرح سے نفرت پھیلانے اور تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔ ہمارے معزز سابق وزیر اعظم کو قتل کرنے اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کا کھلا اعلان کرنا قابل مذمت ہے اور یہ ہمارے ملک کے آئین کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!