ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک حکومت کورونا تیسری لہر سے بچنے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے: سدارامیا

بنگلورو: 3/دسمبر- سابق وزیراعلیٰ کرناٹک اور قائد حزب اختلاف سدارامیا چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت کووڈ-19 وبائی مرض کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

چکمگلورو میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دوسری لہر سے پہلے تیار نہیں تھی۔ حکومت کی ناکامی بہت سے لوگوں کی موت کا باعث بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مرکزی حکومت کو ویکسین کی بوسٹر خوراک کے لیے منظوری دینی چاہیے۔ ہوائی اڈوں پر اسکریننگ مؤثر ہونی چاہیے۔‘‘

کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ حکومت کو COVID-19 کے تازہ کیسز کے تناظر میں خوف کا ماحول پیدا نہیں کرنا چاہیے۔ “ کانگریس انفیکشن کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ تاہم عوام کو تکلیف میں نہ ڈالا جائے۔ روزمرہ کا کاروبار بند نہ کیا جائے۔ حکومت کو بدعنوان لوگوں کو پیسہ کمانے کے لیے حالات کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!