ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک میں جنوبی افریقہ کے 10 شہری لاپتہ، ریاستی حکومت پریشان

بنگلورو: 3/دسمبر- بنگلورو میں اومیکرون انفیکشن کے ملک کے پہلے دو کیسوں کا پتہ لگانے کے بعد، کرناٹک کا محکمہ صحت اب 10 جنوبی افریقی شہریوں کے بارے میں فکر مند ہے، جن کا بنگلورو میں کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یہ جنوبی افریقی شہری 12 سے 22 نومبر کے درمیان بنگلورو پہنچے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت، جو اومیکرون کیسز کی نشاندہی کے بعد ہائی الرٹ پر ہے، ان افراد کا ٹیسٹ کروانا چاہتا ہے، لیکن وہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ 2 افراد ایئرپورٹ پر ان کے بتائے گئے پتے پر نہیں ملے اور ان کے موبائل فون بند تھے۔ زیادہ سے زیادہ خطرہ والے ممالک سے 57 افراد آئے تھے۔ محکمہ صحت پہلے ہی ان افراد کا سراغ لگانے کی پوری کوشیش کی بعد ازاں ان کا سراغ لگانے کے لیے محکمہ پولیس سے رابطہ کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!