ریاستوں سےمہاراشٹرا

ظلم اور ناانصافی کے خلاف میری لڑائی جاری رہے گی: نواب ملک

ہائی کورٹ نے اپنی سماعت میں واضح کردیا ہے کہ نواب ملک کو بولنے سے روکا نہیں جائے گا۔ اس ملک میں بولنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

ستیہ میوجیتے‘ کہتے ہوئے نواب ملک نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم وناانصافی کے خلاف ان کی لڑائی ہمیشہ جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ سمیروانکھیڈے کے والد نے ہائی کورٹ میں نواب ملک کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ نواب ملک کو ان کے خلاف بیان بازیوں سے روکے۔

ہائی کورٹ نے اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نواب ملک پر کسی بھی قسم کی پابندی لگانے سے صاف انکار کردیا ہے۔

ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نواب ملک نے کہا کہ میں عدالت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ اگر کوئی کچھ غلط کرے گایا ظلم کرے گا تو اس کے خلاف میری لڑائی ہمیشہ جاری رہے گی۔

نواب ملک نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنی سماعت میں واضح کردیا ہے کہ نواب ملک کو بولنے سے روکا نہیں جا ئے گا۔اس ملک میں بولنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ اگر کوئی شخص ذمہ داری سے بات کررہا ہے تو ملک کے ہرشہری کا یہ بنیادی حق ہے۔ لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں یہ شخصی وآئینی حق سمجھ میں نہیں آرہا ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!