سورت کی ایک عمارت میں لگی بھیانک آگ، اب تک 20 ہلاک
گجرات میں سورت شہر کے سرتھانہ علاقہ میں جمعہ کو ایک عمارت کی ٹیوشن کلاس میں اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر طلبا شامل ہیں۔ جائے حادثے سے کافی خوف ناک تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آ رہی ہیں جن میں لوگوں کو عمارت سے کودتنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ پانچ منزلہ تکشیلا آرکیڈ کی دوسری منزل پر چل رہی ٹیوشن کلاس میں دوپہر کو اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 21گاڑیوں کے ساتھ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جو ٹیوشن کلاس میں پھنسے طلبا کو بچانے اور آگ بجھانے میں مصروف ہے
حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔