ہمناآباد میں کنڑا راجیہ اُتسو، اُردو صحافی کوکیا گیا نظر انداز!
اُردو داں طبقہ میں ناراضگی کا ماحول
ہمناآباد: یکم نومبر(ایس آر) ہمناآباد میں کنڑا راجیہ اُتسو کے موقع پر اُردو صحافی کو نظر انداز کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب کنڑا راجیہ اُتسو ہمناآباد انتظامیہ کی جانب سے منایا جاتا ہے اس کے لئے دعوت نامے شائع کروائے جاتے ہیں ہمناآباد میں موجود تمام کنڑا کے صحافیوں کو دعوت نامہ مختلف ذرائع سے پہنچائے گئے مگر اُردو صحافی سید رضوان نہیں دیا گیا ہے، جبکہ ہمناآباد انتظامیہ اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ہمناآباد میں بھی اُردوزبان کے صحافی موجود ہیں۔
انتظامیہ کی اس سنگین لاپرواہی سے اُردو داں طبقہ میں ناراضگی کا ماحول ہے، ہمناآباد میں کثیرتعداد میں اُردو اخبارات کے قارئین موجود ہیں اُنکا یہ کہنا ہے کہ ایک اُردو کے صحافی کو نظر انداز کرنا گویا تمام اُردو داں طبقہ کو نظر انداز کرنا ہے۔
ہمناآباد میں کئی اقلیتی قائدین موجود ہیں اُنکا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے موقعوں پر اس بات کو جانچ لیں کے مذکورہ تمام تقریبات کے لئے اُردو کے صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ نہیں!
