تازہ خبریںریاستوں سےکرناٹک

دل کا دورہ پڑنے سے کنڑا فلمی اداکار پونیتھ راجکمار کا انتقال

بنگلورو: کنڑ اداکار پونیتھ راجکمار کا جمعہ کو بنگلورو کے وکرم ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا، کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومائی نے تصدیق کی۔ ان کی میت کو کنتیراوا اسٹیڈیم میں لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکھا جانا ہے۔

راجکمار کو صبح 11.40 کے قریب سینے میں درد کی شکایت کے بعد بنگلوروکےایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ 46 سالہ سپر اسٹار مبینہ طور پر جم میں ورزش کرتے ہوئے گرگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ وکرم ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، راجکمار کو لایا گیا تو وہ کارڈیک ایسسٹول میں تھے۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی، بنگلورو سٹی پولیس کمشنر کمل پنت اور کئی دیگر معززین نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ علاقے کے ارد گرد اور سداشیو نگر میں اداکار کے گھر کے قریب سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!