26 مئی کو نریندر مودی لے سکتے ہیں پی ایم عہدہ کا حلف
بی جے پی کے ذریعہ تنہا 300 سے زیادہ سیٹ حاصل کیے جانے کے رجحانات کے درمیان بی جے پی کارکنان میں جشن کا ماحول ہے۔ اس درمیان میڈیا ذرائع سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ 26 مئی کو نریندر مودی دوبارہ پی ایم عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں۔ خبروں کے مطابق 17ویں لوک سبھا کے انتخابی نتائج آنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مرکزی کابینہ کی ایک میٹنگ طلب کی۔
کابینہ کا اجلاس میں نئی حکومت کے قیام کے لئے راستہ ہموار کرنے کے لئے کابینہ کےاستعفی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی حکومت کے قیام کے لئے مسٹر مودی اپنا استعفی صدر رامناتھ کووند کو پیش کریں گے۔ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 3 جون کو ختم ہوگی۔ نتائج کو دیکھتے ہوئے، مودی کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کی توقع ہے۔