تلنگانہ: "نہی عن المنکر” موضوع پر GIO کی ریاست گیر مہم، مختلف پروگرامس کا انعقاد
گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد ریاست گیر مہم "نہی عن المنکر” کے پیشِ نظر ریاست کے مختلف حلقئہ جات میں ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا بعنوان "تغیّر” اس ورک شاپ کے انعقاد کے ذریعے سے برئی عادتوں کو بدلنے اس کو ترک کرنے اور اچھی نیک عادتوں کو پیدا کرنے کا عزم اور ایک واضح رہنمائی بہترین ماہرین کے ذریعے سے شرکاء کو دی گئی اور ان میں یہ شعور بیدار کیا گیا کہ وہ صرف اپنی ذات ہی کے حد تک محدود ہو کر نہ سونچے صرف اپنے آپ کو ہی بدلنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس کے ماحول کو،ان سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو ان تمام اخلاقی برائیوں سے روکنے کی حتیٰ الامکان کوشش کریں جو معاشرے کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہیں اور جس کا خامیازہ صرف ایک یا دو شخص کو ہی نہ بھگتنا پڑے گا بلکہ پورے معاشرے اور آنے والی نسلوں کو اس کا خامیازا بھگتنا پڑے گا۔
کیونکہ قرآن مجید میں خود اللہ رب العزت نے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مخاطب ہو کر فرمایا ہے کہ "اخرجت للناس” اس امت کے وجود کا اصل مقصد ہی لوگ ہیں اس امت کو صرف اپنی ذات ہی کی حد تک محدود کر کر برپا نہیں کیا گیا ہے بلکہ لوگوں کے لئے متفکر ہونا، لوگوں کو اچھے راستے کی طرف رہنمائی کرنا، لوگوں کو بھلائی کا حکم دینا برائیوں سے روکنا یہی امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مقصد ہے۔
زائد از 20 مقامات پر یہ ورکشاپ منعقد کیا گیا اور اس ورک شاپ کے شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے ورک شاپ 4 سیشن پر مشتمل تھا جو کہ عادت کو اپنانے یا عادت کو سنوارنے کے لیے سلسلہ وار مراحل رکھے گئے ورکشاپ کی شروعات تلاوت و ترجمانی سے کی گئی اور اس کے بعد شرکاء سے عہد لیا گیا کہ وہ اچھائیوں کو پھیلانے اور برائیوں کے روک تھام کی کوشش میں اپنے آپ کو سر گرم رکھیں گے۔
تفکر کے گھنے بادل، تدبر کے وادیوں، عملِ تسلسل کے سنہرے و گلشن اور تکرارِ لغزش کے موجدار سمندر سے گزر کر تمام دنیا پر منوّر ہوجائے گی اور تادمِ حیات اس بات سے بالکل بے خوف کہ کوئی اور سورج میری طرح روشن ہو آتا ہے یا نہیں میں اپنی روشنی بکھیرنے کے کام کرتی چلی جاؤں گی کہ میرے لیے اللہ کا اذن ہی کافی ہے۔