ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر جُلوس کا اہتمام

ہمناآباد: 20/اکٹوبر(ایس آر) ہمناآباد میں مرکزی میلاد وسیرت کمیٹی کے زیر اہتمام عید میلاد النبیﷺکے موقع پر جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس بعد نماز ظہر محلہ آثار مبارک سے نکالا گیا جوکے بسویشور چوک، نورخان اکھاڑہ، امبیڈکرچوک، قدیم تحصیل آفس، جامع مسجد کے راستہ گذرتے ہوئے واپس محلہ آثار مبارک کو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

اس جلوس میں ہمناآباد کے تمام محلہ جات کے معزز احباب نے شرکت کی جس میں نوجوان بزرگ حضرات کے علاوہ معصوم بچے بھی جلوس میں شامل ہوئے، اس جلوس میں مختلف محلوں کی جانب سے اسلامی جھانکیاں بھی بنائی گئی تھی، جلوس کے پیش نظر محکمۂ پولیس کی جانب سے وسیع تر حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

اس موقع پر محمد نعیم باغبان صدر مرکزی میلاد وسیرت کمیٹی،محمد جمیل خان سکر یٹری،، محمد عبدالصمد نائب صدر، محمد آصف اقبال، محمد معیزالدین، سید شکیل صابری، تنویر سلمان، محمد افسر میاں، سیدالیاس مہدی، محمد حُسین قریشی، آصف قریشی، محمد اعجاز، غوث الدین، محمد مختار میاں، محمد حنیف کے علاوہ دیگرسینکڑوں نوجوانوں نے اس جلوس میں شامل ہو کر پُر امن اور کامیاب بنایا۔

بعد نمازِ مغرب عید میلاد النبی کے پُر مسرت موقع پر نوجونان محلہ بی بی گلی کی جانب سے تمام اہلیان ہمناآباد کے لئے طعام کا نظم کیا گیا، ہمناآباد کی معزز شخصیات نے اس میں شرکت کرتے ہوئے نوجوانان محلہ بی بی گلی کی ستائش کی اور سال بھر اسی طرح اُمت محمدیہ کے حق میں بہترین کام انجام دینے کی تلقین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!