تازہ خبریں

نیپالی طیارہ بھارتی سرحد میں 400 میٹر اندر تک داخل! سیکورٹی ادارے حیران

نیپال کا ایک طیارہ بھارتی سرحد میں داخل ہو گیا، جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں چوکس ہو گئیں، رپورٹ کے مطابق نیپال کا طیارہ بھارتی سرحد میں 400 میٹر اندر تک داخل ہو گیا تھا

نئی دہلی: نیپال کا ایک طیارہ ہندوستانی سرحد میں داخل ہو گیا جس کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں آ گئیں۔ آج تک پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق کا طیارہ نیپال سے ملحق بہار کے مہاراج گنج ضلع کے سونولی قصبے پر کافی دیر تک منڈلاتا رہا اور کچھ دیر بعد واپس لوٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق، نیپال کے بھیرہوا گوتم بدھ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران وہاں سے ایک طیارہ بھارتی سرحد میں 400 میٹر اندر تک داخل ہو گیا۔ واقعہ جمعہ کی دوپہر ایک بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی سرحد میں کافی دیر تک منڈلانے کے بعد طیارہ نیپال واپس لوٹ گیا۔

اس واقعہ کے بعد بھیرہوا اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ درشن دھیمرے نے بتایا کہ خراب موسم اور لینڈنگ سگنلز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس طرح کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جب بھی موسم شمالی سمت میں خراب ہوتا ہے تو طیارے کو لینڈنگ کے لیے جنوب سے آنا پڑتا ہے۔ طیاروں کی محفوظ گردش کے لیے انہیں بھارتی سرحد میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ یہ تبھی ہوتا ہے جب موسم خراب ہو۔

وہیں، نیپال ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بھیرہوا ائیرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کے لیے طیارے کو تقریبا 4 کلومیٹر کے دائرے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی سرحد جنوب کی سمت میں صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اس لیے طیارے کو مجبوراً بھارتی سرحد میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ ہوائی جہاز کا پائلٹ گورکھپور، وارانسی ہوائی اڈے کے ائیر ٹریفک کنٹرول سے اجازت لے کر ہی بھارتی علاقے میں پرواز بھرتا ہے۔

تاہم، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نیپال سے کوئی طیارہ بھارتی حدود میں داخل ہوا ہو۔ اس سے پہلے بھی کئی بار نیپال کے طیارے بھارتی سرحد میں آتے رہے ہیں۔ جیسے ہی کوئی غیر ملکی طیارہ بھارتی سرحد میں داخل ہوتا ہے، اس کی معلومات ریڈار کے ذریعے موصول ہو جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!