ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: سورۃ البقرۃ کے متعلقہ مضامین پر احمد ابو سعید کی کتاب کا رسمِ اجراء

ہمناآباد: 14/اکٹوبر (ایس آر) ہمناآباد میں مسجد شیخ مہتاب میں احمد ابو سعید کی تحریر کردہ کتاب سورۃ البقرۃ کے متعلقہ مضامین پر تفہیم القرآن کے 6 جلدوں اور مولانا سید ابوالا اعلیٰ مودودی کی دیگر کتابوں کی تحریروں سے ماخوذ معلومات پر کتاب کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔

مذکورہ کتاب میں احمد ابو سعید نے صرف سورۃ البقرۃ پر مختلف واقعات کے ساتھ مفصل انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے ایک ضخیم کتاب شائع کروائی ہے۔ اس خصوصی موقع پر محمد عبدا لصبور مرتضیٰ، شیخ ذاکر حُسین صدر مدرس شادان پبلک اسکول، محمد مجیب، سید مزمل، سید رضوان صحافی کے علاوہ دیگر معزز احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!