تازہ خبریں

ٹاٹا سنس نے ایئرانڈیا کو سب سے زیاد 18 ہزار کروڑ کی بولی لگا کر خریدا

ٹاٹا سنس نے ایئر انڈیا کو خرید لیا ہے۔ کمپنی نے سرکاری ایئرلائنز کو خریدنے کے لئے سب سے زیادہ 18 ہزار کروڑ کی بولی لگائی۔ اسی کے ساتھ اب ٹاٹا سنس کے پاس ملک میں 3 ایئرلائنز ہو گئی ہیں۔

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ کے سربراہ رتن ٹاٹا نے سرکاری طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایئر انڈیا کے لئے اپنے گروپ کی بولی منظور کرنے کے اعلان پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے ’ویلکم بیک ایئر انڈیا‘ (ایئر انڈیا واپسی پر آپ کا خیرمقدم ہے)

مسٹر ٹاٹا نے لکھا ہے کہ ایئر انڈیا کے لئے نیلامی میں ٹاٹا گروپ کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے  یہ مانتے ہوئے کہ ایئر انڈیا کو پھر سے مضبوط کرنے میں بڑی کوشش کرنی ہوگی۔ پر امید ہے کہ اس سے ہوابازی صنعت میں ٹاٹا گروپ کی موجودگی سے ایک مضبوط بازارکا موقع حاصل ہوگا۔خیال رہے کہ ایئر انڈیا کی شروعات 1932میں جے آر ڈی ٹاٹا نے کی تھی۔

رتن ٹاٹا نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایئر انڈیا کے ایک بوئنگ 747طیارہ کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس کی سیڑھیوں کے نیچے سیلیوٹ کی پوزیشن میں جے آر ڈی ٹاٹا کھڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے پیچھے ہندستانی لبا س میں فلائٹ اٹینڈینٹس کا گروپ سیڑھیوں سے اتر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!