کرناٹک: اسمبلی ضمنی انتخابات سے پہلے BJP میں اندرونی بغاوت کے نتیجے میںIT کے چھاپے : کمار سوامی
بنگلورو: کرناٹک میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے جمعرات کو کہا کہ ریاست بھر میں انکم ٹیکس (آئی ٹی) محکمہ کے چھاپوں کا تعلق پارٹی کی اندرونی بغاوت سے ہوسکتا ہے۔ کرناٹک میں ضمنی انتخابات سے پہلے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ چھاپے مار رہا ہے۔ خاص طور پر بی ایس یدی یورپا کے بیٹے بی وجیئندر کے ساتھی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
یہ بی جے پی کی اندرونی بغاوت سے منسلک ہو سکتا ہے۔ کمار سوامی نے کرناٹک اسمبلی میں کانگریس لیڈر اور اپوزیشن لیڈر (ایل او پی) سدارامیا پر بھی حملہ کیا، جنہوں نے جے ڈی (ایس) کو بی جے پی کی ‘بی’ ٹیم کہا تھا۔