ریاستوں سےکرناٹک

سابق CM بی ایس یدی یورپا کو سال کا “بہترین قانون ساز ایوارڈ” سے نوازا گیا

بنگلورو: 25/ستمبر (اے این این) سابق وزیراعلیٰ اور 8 بار بنے ایم ایل اے بی ایس یدی یورپا کو 24 ستمبر کو کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے ذریعہ سال کا بہترین قانون ساز ایوارڈ پیش کیا گیا۔

یہ ایوارڈ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے قانون ساز اسمبلی کے ایک خصوصی پروگرام میں کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر وشویشور ہیگڈے کیگیری، قانون ساز کونسل کے چیئرمین بسوراج ہوراٹی اور وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کی موجودگی میں پیش کیا۔

مسٹر کیگیری کی سربراہی میں ایک کمیٹی جس میں وزیراعلیٰ، قائد حزب اختلاف سدارامیا اور وزیر قانون جے سی مادھو سوامی شامل تھے، نے مسٹر یدی یورپا کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔

مسٹر کیگیری نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہر سال پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک قانون ساز زندگی میں ایک بار ایوارڈ حاصل کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!