ریاستوں سےمہاراشٹرا

ناگپور میں جماعتِ اسلامی کی “کونو انصاراللہ” مہم کا اختتام

خصوصی جلسہ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی مشہور و معروف محترمہ الفیہ پٹھان کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور تمغے سے نوازا گیا

ناگپور: 21/ستمبر(پی آر) ڈاکٹرمحمد عبدالرشید میڈیا سیکرٹری جماعت اسلامی ہند ناگپور کے مطابق ناگپور مغرب کی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی ریاست گیر مہم ” کونو انصار اللہ” کے اختتامی جلسہ کے تحت ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام مرکز مسجد ہال ‘ٹیچرس کالونی’ جعفر میں محترمہ صبیحہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

ناگپور مغرب کی مقامی ناظمہ محترمہ عرفانہ کلثوم نے جماعت کا تعارف ppt کے ذریعے پیش کیا۔ علاوہ ازیں اس پروگرام میں “اقامت دین کا اغواء،” ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ اس ڈرامے کا مرکزی خیال عوام میں اقامت دین کی بیداری پیدا کرنا تھا_ ڈرامے کو اسکے کرداروں نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ سامعین نے اسے بہت پسند بھی کیا ۔ اس میں عذرا پروین، حنا شاہ، زیبا خان، صباحت فردوس، عائشہ قریشی اور افروز انجم صاحبہ نے حصہ لیا۔

محترمہ صبیحہ خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم نے دین کے تصور کو بہت محدود کر رکھا ہے ہم میں سے بہت سارے لوگ دین کے جزوی احکامات اور کچھ رسومات کو دین سمجھ بیٹھے ہیں اور اقامت دین کے فریضہ کو بھلا دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ آئیں اور جماعت اسلامی کے اس تیار شدہ پلیٹ فارم سے اقامت دین کی کوششوں کو انجام دیں… دراصل اسی کا نام ” کونو انصار اللہ” ہے_

حال ہی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی مشہور و معروف محترمہ الفیہ پٹھان کو بھی اس پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا_ محترمہ الفیہ پٹھان نے اپنے اس کامیابی کے سفر کو چند لفظوں میں بیان کیا اور ہال میں موجود تمام لوگوں کو اپنے بچوں کے لئے ان میں موجود صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی خصوصی ترغیب دی_ محترمہ الفیہ پٹھان کو محترمہ صبیحہ خان صاحبہ ناظمہ شہر کے ہاتھوں اعزازی سرٹیفکیٹ اور تمغے سے نوازا گیا_مہم کے تحت لیے جانے والے کویز کمپٹیشن کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

تذکیر بالقرآن سے پروگرام کا آغاز محترمہ عزیزہ صحابہ نے کیا۔ کثیر تعداد میں بچیوں اور خواتین نے شرکت فرمائی۔ محترمہ بتول فاطمہ کے اظہار تشکر سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کی کنوینر سمیہ شیخ تھیں_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!