راکیش ٹکیت نے اویسی کو کہا چچا جان! BJP کی ٹیم بھی قرار دیا
راکیش ٹکیت نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اویسی بی جے پی کے ساتھ ہیں اور انہیں بھگوا پارٹی کا ’چچا جان‘ کہا۔
اتر پردیش میں ’ابا جان‘ کے بعد اب ’چچا جان‘ پر بھی بحث ہونے لگی ہے۔ اس مرتبہ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کو ’چچا جان‘ کا نام دیا ہے۔ بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر راکیش ٹکیت نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اویسی کو اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات لرنے کے فیصلہ پر نشانہ لگاتے ہوئے نیا نام ‘چچا جان‘ دیا ہے۔
راکیش ٹکیت نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اویسی بی جے پی کے ساتھ ہیں اور انہیں بھگوا پارٹی کا ’چچا جان‘ کہا۔ باغپت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، بی جے پی کے چچا جان اسد الدین اویسی اتر پردیش میں داخل ہو گئے ہیں۔ اگر وہ (اویسی) انہیں (بی جے پی کو) گالی دیں گے، تو وہ ان کے خلاف کوئی معاملہ درج نہیں کرائیں گے کیوںکہ وہ ایک ٹیم ہیں۔
اے ایم آئی ایم آئی ایم کی جانب سے زورآور لیڈر عتیق احمد کو ٹکٹ دینے کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹکیت نے کہا، پرگیہ ٹھاکر (بھوپال سے رکن پارلیمنٹ) اور ان کی ساکھ کا کیا۔ خیال رہے کہ تین متنازعہ قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی قیادت کر رہے ٹکیت ان دنوں تحریک کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے اتر پردیش کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔