یوپی: ڈینگو بخار سے فیروزآباد میں اب تک 55 اموات، حالات فکر انگیز
فیروزآباد: ڈینگو بخار کی وجہ سے اتر پردیش کے کئی علاقوں میں حالات فکر انگیز بنے ہوئے ہیں۔ فیروز آباد میں ہی اب تک 55 افراد ڈینگو بخار کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل سنگیتا انیجا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ’’ہمارے یہاں 409 مریض ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے یہاں بھیڑ ہے، لیکن سنگین حالات والے مریضوں کی تعداد کم ہے۔‘‘