طالبان حکومت نے اپنی پالیسی کا کیا اعلان، ان قوانین و ضوابط پر چلے گا افغانستان!
طالبان کے مذہبی لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے افغانستان کی نئی کابینہ کا اعلان کرنے کے کچھ گھنٹے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں کہا ہے کہ کابینہ فوراً اپنا کام شروع کر دے گی۔
طالبان کے مذہبی لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے افغانستان کی نئی کابینہ کے اعلان کے کچھ گھنٹے بعد ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ نئی کابینہ اپنا کام فوری طور پر شروع کر دے گی۔ اخوندزادہ نے کہا کہ امارت اسلامی کے افسران کے ذریعہ ملک کے معاملوں کو کنٹرول کرنے اور چلانے کے لیے ایک کارگزار اور پرعزم کابینہ کا اعلان کیا گیا ہے، جو جلد از جلد کام کرنا شروع کر دے گی۔
میں سبھی ملکی باشندوں کو یقین دلاتا ہوں کہ سرکار اسلامی قوانین کو بنائے رکھنے کے لیے سخت محنت کرے گی اور ملک میں شریعہ قانون، ملک کے اعلیٰ مفادات کے تحفظ، افغانستان کی سرحدوں کو محفوظ کرنے اور مستقل امن، خوشحالی و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل کارروائی ہوگی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی حکومت حقوق انسانی کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ امارت اسلامی دراصل اسلام کے پاکیزہ مطالبات کے ڈھانچے کے اندر حقوق انسانی، اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ محروم طبقات کے حقوق کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اور اثردار قدم اٹھائے گا۔