دہلی میں 40 منزلہ ’ٹوئن ٹاورس‘ منہدم کرنے سپریم کورٹ کا حکم
نوئیڈا میں جڑواں ٹاوروں کے تمام فلیٹ مالکان کو 12 فیصد سود کے ساتھ معاوضہ دینے، سپریم کورٹ کا حکم دیا
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ریئل اسٹیٹ کمپنی سپرٹیک کے ایک پروجیکٹ کے 40 منزلہ جڑواں ٹاوروں کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ تعمیراتی کام نوئیڈا اتھارٹی اور کمپنی کے عہدیداران اتحاد کے بعد کرایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نوئیڈا کی سپر ٹیک ایمرالڈ کورٹ میں تقریبا 1,000 ایک ہزار فلیٹوں پر مشتمل جڑواں ٹاورز کی تعمیر قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور دو مہینے کے اندر اندر سپرٹیک کو اپنی قیمت پر مسمار کر دیا جانا چاہیے۔